ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آ باد:ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔

نیپرادستاویزکے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا،گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔

دستاویزکے مطابق گھریلوصارفین کیلئےبجلی کے نرخ 8روپے 50 پیسے بڑھے، جس سےصارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی 11روپےفی یونٹ مہنگی ہوئی،صنعتی صارفین کی بجلی 9روپے 55پیسے مہنگی کی گئی،زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14پیسے کا اضافہ ہوا۔

نیپرادستاویز کےمطابق توانائی کی قمیت 655ارب سے بڑھ کر 1152ارب ہوگئی۔کیپسٹی چارجز 794ارب سے بڑھ کر 1251ارب ہوگئے۔بجلی کی پیداواری لاگت 22فیصد اضافہ ہوگیا۔جبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515ارب سے بڑھ کر 2518ارب ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں