ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شاہین آفریدی نے 23ویں سالگرہ سسرال میں منائی، تصاویر وائرل

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے  اپنی 23ویں سالگرہ گزشتہ روز 6 اپریل کو منائی۔ 

شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا،شاہد آفریدی نے آفیشل ٹوئٹراکائونٹ پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں، شاہد آفریدی نے کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا،  سالگرہ مبارک! خوش رہو۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشا آفریدی شاہین کی منکوحہ ہیں، دونوں کا نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں