روس کے سرکاری جوہری توانائی ادارے روس اتوم کے جنرل مینیجر الیکسی لیخاچیف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈااریکٹر رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کی ہے ۔
روس اتوم کے مطابق، لیخاچیف اور گروسی نے آج کلینین گراڈ میں زاپوریا جوہری ری ایکٹر پر بات چیت کی جس میں ری ایکٹر کی سلامتی کو بحال کرنے کی کوششوں پر غور کرتے ہوئے انہیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری ری ایکٹر یورپ کا سب سے بڑا ری ایکٹر ہے جس پر چار مارچ کو روس نے قبضہ کر لیا تھا۔
روس اور یوکرین ری ایکٹر کے قریب حملوں کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔