اسلام آباد: سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں،سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، آل رانڈر چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئرز میں اختلافات ہوتے ہیں مگر میدان میں ان کی کارکردگی پر اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملتا،فی الحال تو بابر اعظم اور عماد وسیم میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر کوئی ہوا تو پرفارمنس کی وجہ سے ہوگا،دونوں سمجھدار کھلاڑی ہیں، انھوں نے اپنی فرنچائزز اور پاکستان کیلیے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔
