ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاوروف ترکیہ کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 6 تا 7 اپریل  کی تاریخوں میں ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاوروف، ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی دعوت پر  اور دو طرفہ و بین الاقوامی ایجنڈے کے مختلف موضوعات پر مذاکرات کے لئے ترکیہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق  لاوروف اور چاوش اولو یوکرین، جنوبی قاقیشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور بحیرہ اسود کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ روسی فریق کی طرف سے نیک نیتی کے اظہار کے لئے  اناج راہداری سمجھوتے میں 60 روزہ اضافہ  ہو گیا ہے۔ متوقع لاوروف۔ چاوش اولو مذاکرات میں اس سمجھوتے کے اطلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔ ہمارا مقصدخاص طور پر اپنے ترک ساجھے داروں کی مدد سے ، صرف یوکرینی اناج کی  ہی نہیں روسی زرعی مصنوعات اور کھاد  کی بھی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لئے ، سمجھوتے کے جامع اطلاق کو یقینی بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں