ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اخبارات سے جھلکیاں

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  سٹار: "صدرایردوان  کا اسرائیل  سے متعلق شدید ردِ عمل "

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کے بارے میں اپنے  بیان  میں   کہا ہے  ’’ان حملوں کے سامنے ترکیہ خاموش نہیں رہ سکتا۔ مسجد اقصیٰ کی طرف ہاتھ بڑھانا اور حرم کے تقدس کو پامال کرنا ہماری سرخ لکیر ہے۔”

 

***روزنامہ  صباح : "ترکیہ نے اپنی فضائی حدود بند کردی”

عراق کے شہر سلیمانیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں میں شدت اور ہوائی اڈے میں دہشت گرد تنظیم کےداخل  ہونے کیوجہ  ترکیہ نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا۔ اس فیصلے کی رو سے سلیمانیہ جانے والے طیارے ترکیہ سے نہیں گزر سکیں گے۔

 

***روزنامہ حریت :” وزیر  خارجہ چاوش اولو  کی طرف سے سویڈن کو اہم پیغام

کل نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں ابھی  بھی  "PKK کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے  جس سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔  ہم دہشت گردوں کی حوالگی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "وزارت داخلہ: 80 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا "

وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں اعلان  میں  کہا گیا ہے کہ  داخلی سلامتی کی کارروائیوں کے دائرہ کار میں مارچ میں 4 نام نہاد سرغناوں سمیت 80 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا  ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "روسی خلاباز  نے  خلا سے انطالیہ کی تصویر شیئر کی”

روسی خلاباز اولیگ آرتیمیف نے "حیرت انگیز گرم شہر” کے پیغام کے ساتھ خلا سے لی گئی انطالیہ کی ایک تصویر کو  شیئر کیا ہے۔ آرتیمیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ   بحیرہ روم کے ساحل پر اور ترکیہ کے جنوب میں انطالیہ  مہمان نواز چھٹیاں گزارنے والا ایک خوبسورت شہر ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں