ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

salary

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔ گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں۔گورنر کے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں