ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گارڈین عدالت لاہور کا 2 نابالغ بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

 لاہور:گارڈین عدالت لاہور نے 2 نابالغ بچوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

گارڈین عدالت لاہور کے جج محمد جاوید نے فیصلہ جاری کیا۔مدعی سلمان خالق کی جانب سے بیرسٹر ردا نور نے پیش ہو کر بتایا کہ مدعی اور ان کی بیوی کے درمیان معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے، 2 سالہ حنین اور ڈیڑھ سالہ زوہان کی حوالگی کا کیس زیر سماعت ہے، دونوں بچے کینیڈا کے شہری ہیں، خدشہ ہے کہ والدہ بچوں کو کینیڈا لے جا سکتی ہے، عدالت دونوں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گارڈین جج کے پاس بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے۔بیرسٹر ردا نور نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے پاس اختیار ہے، عدالتی فیصلے بطور نظیر پیش کر دیتے ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جدید فیصلوں کی نظر میں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔عدالت نے حنین سلمان اور زوہان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں