ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے:امریکا

 واشنگٹن:امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہے،ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصی حملے پر اسرائیل اور امریکی حکام میں کوئی خصوصی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں مسجد اقصی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے،اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں