ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا زیرسمندر ڈرون کا ایک اور تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ کیا گیا ہے ۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈرون کو Haeil-2 کا نام دیا گیا ہے ، شمالی کوریا نے کچھ روزقبل زیرسمندر Haeil-1 سونامی نامی ڈرون کا بھی تجربہ کیا تھا، جس کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہر پیدا کر کے تباہ کرنا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ڈرون تجربہ 4سے 7 اپریل کے درمیان کیا گیا،  اس ڈرون نے 71 گھنٹے 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

 شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون تجربے کا مقصد امریکا اور جنوبی کوریا کو طاقت دکھانا ہے، اس تجربے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں