ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لگتا ہے سپریم کورٹ میں مارشل لا نافذ ہے، احسن اقبال

emergency

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لا نافذ ہے۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دبا ؤمیں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں