ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ، حفاظتی اقدامات سخت

  نئی دہلی:بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صورتحال کے پیش نظر حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔  

غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق سنیچر کو کورونا وائرس کے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 6 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دو سو دنوں میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں کیسز کی اتنی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ 

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت  (ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق انڈیا میں اومنی کرون کی نئی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.1.16 کی شناخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفیکشنز میں اضافہ ہوا ہے۔ 

وائرس کی یہ قسم آرکٹیورس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت مارچ سے ایکس بی بی .1.16 کو مانیٹر کر رہا ہے۔ 

گزشتہ روز صحت کے شعبے سے منسلک مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاستوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے جس طرح سے کورونا کی پچھلی لہر کے دوران کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے بھارت کی کچھ ریاستوں کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ 

جنوری 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق انڈین حکام ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 80 افراد بتاتے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ 47 لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ نئے کیسز کے پیش نظر طبی ماہرین نے نگرانی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں