ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا حکومت کے ایک سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

 لاہور:پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، تحریک انصاف نے حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ 

عمران خان ویڈیو لنک خطاب پر وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورنس ،حکومت کیظلم وستم اوردیگر ایشوز کو اجاگر کیاجائے گا۔  

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان کو وزارت عظمی کے منصب سے دستبردار ہونا پڑا۔ موجودہ حکومتی اتحاد کے تحت بننے والی کابینہ نے 19 اپریل 2022 کو حلف لیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں