ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا مقصد دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے، ناصر شاہ

 کراچی:ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے، عمران خان نیازی صدارتی نظام چاہتے ہیں تاکہ کسی کو جوابدہ نہ ہوں۔ 

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند گلی میں آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنی شرطوں پر حکومت سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔

اسد قیصر کہتے ہیں پہلے قومی اسمبلی تحلیل کریں تو پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات پر بات کرے گی، اگر قومی اسمبلی تحلیل ہوگئی تو اصلاحات کون عمران نیازی منظور کرے گا؟۔ 

ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کہتے ہیں حکومت سے مذاکرات تب ہوں گے جب اسٹیبلشمینٹ بھی ساتھ بیٹھے گی، پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے۔ 

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نیازی پارلیمانی نظام کا مخالف اور صدارتی نظام چاہتا ہے تاکہ کسی کو جوابدہ نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں