ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اینٹی کرپشن میں طلب

فیصل آباد :  اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، فیض اللہ کموکا کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکا نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کو 40 کروڑ سے زائد نقصان پہنچایا۔فیض اللہ کموکا نے اپنی دور میں ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کبریا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

سابق ایم این اے گذشہ پانچ سال سے بغیر ٹھیکہ کے ہریاں والا روڑ اور سوساں روڈفیصل آباد پر سو عدد ایل ای ڈی پول لگا کر کاروباری تشہیر کرتا رہا ہے۔فیض اللہ کموکا نے غیرقانونی تشہیری کاروبار کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے وصول کیے اور سرکاری ٹھیکہ کی مد میں خزانے میں کوئی رقم جمع نہ کرائی۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اٹھارٹی کے قوانین کے مطابق ہر ایل ای ڈی کا ٹھیکہ مختلف ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں