ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق

  کراچی: اورنگی ٹاون میں کھلے مین ہول میں گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 14 سی بھاشانی بیکری کے قریب مین ہول میں راہگیر خاتون کھلے مین ہول میں گر گئی جسے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے 2 افراد میں سے ایک شخص خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں اتر گیا۔

موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس اور ایدھی کے رضا کاروں کو واقعہ سے آگاہ کیا ، ایس ایچ او پاکستان بازار سہیل خاصخیلی کے مطابق مین ہول میں پانی اور زہریلی گیس کی وجہ سے خاتون اور اسے بچانے کے لیے جانے والا شخص دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے سخت جدوجہد کے بعد باہر نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 48 سالہ رضیہ بیگم کے نام سے کی گئی جو اسی علاقے کی رہائشی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں