ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہونگے، نجم سیٹھی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا دو ٹوک موقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگااس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں،نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جب کہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں