ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: محسن نقوی  

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ واسا سمیت دیگر اداروں کی استعداد کار بڑھا کر شہریوں کو بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت شہریوں کو  بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکا م نے شرکت کی۔

اجلاس میں  واسا کی ری سٹرکچرنگ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واسا کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے۔شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے واسا کو روایتی انداز ترک کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ صاف پانی کی فراہمی او رسیوریج پائپ لائن کی تنصیب میں کوتاہی برداشت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔واسا سمیت دیگر اداروں کی استعداد کار بڑھا کر شہریوں کو بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں