ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی نیشنل پارٹی کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پشاور ، اسلام آباد: اے این پی (عوامی نیشنل پارٹی) نے ملکی صورت حال کے پیش نظر اے پی سی (آل پارٹیز کانفرنس) بلانے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایت اور رہنمائی پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو 3 مئی 2023ء کو اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی سی سے پہلے اے این پی کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

امیر حیدر ہوتی کے مطابق اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں