لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر وہی ہوتا ہے، جو صادق اور امین ہو۔
زمان پارک لاہور میں کارکنوں کے ساتھ افطار کے موقع پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کی اہمیت میں کبھی نہیں بھول سکتا کیوں کہ اگر میانوالی کے لوگ مجھے رکن قومی اسمبلی نہ بناتے تو میری سیاست ہی نہیں ہونی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیرت کی زندگی کے لیے صادق و امین ہونا اور اسلام پر چلنا ضروری ہے۔اگر غیرت پیسے سے ہوتی تو لندن جانے والے بھگوڑے کی عزت ہوتی۔لیڈر وہی ہوتا ہے جو صادق اور امین ہو۔خوف ، پیسے یا کسی بھی بت کے سامنے خوف کی وجہ سے جھکنے والا مشرک ہے اور میری نظر میں وہ سب سے بڑا شرک کرتا ہے۔
