پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان کے شوہر فیصل رضا خان نے ٹوئٹر پر (ن) لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر پارٹی سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارمینا کے شوہر کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی (ن) لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداکارہ کی تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
اداکارہ کے شوہر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ن لیگ کی قیادت، آپ اس اکاؤنٹ کے ذمہ دار ہیں ، آپ نے میری اہلیہ کو ٹرول کرنے کیلئے میری نوزائیدہ بیٹی کی تصویر پوسٹ کردی ہے ، آپ لوگوں نے شرافت کی تمام حدود ہی پار کردی ہیں ۔
PMLN leadership, you are responsible for this account. You have posted a photo of my infant, just to troll my wife, thus crossing all bounds of decency. My daughter I have no interest in PK politics. But as a Father I will protect my child. Apologise immediately. https://t.co/hf499mKNgP
— Fesl Reza-Khan (@frk1) April 9, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اور مجھے پاکستان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے میں اپنے بچے کی حفاظت کروں گا، اپنے اس عمل پر فوری طور پر معافی مانگیں ۔
کچھ دیگر افراد نے بھی مذکورہ تصویر فوری ڈیلیٹ کرنے کا کہا ہے ۔
How will the sick minded youthia’s train the coming generation and the fifth generation youthia will be at the lowest level. https://t.co/qxaufip59O pic.twitter.com/GRPwjRjtxh
— PML(N) Media (@PmlnMedia) April 9, 2023
How will the sick minded youthia’s train the coming generation and the fifth generation youthia will be at the lowest level. https://t.co/qxaufip59O pic.twitter.com/GRPwjRjtxh
— PML(N) Media (@PmlnMedia) April 9, 2023
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے ایک حامی کارکن شایان علی نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں خاتون نے سیلفی بنانے کا کہتے ہوئے مریم نواز سے نامناسب گفتگو کر دی ۔
اس ویڈیو پر اداکارہ نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان میں ہوتا تو سیلفی لینے والی خاتون ’غائب‘ ہو جاتیں، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے برطانیہ میں ایسی آزادی ہے کہ جہاں ہم اپنے سیاستدانوں کا محاسبہ کرسکتے ہیں، اگر آپ برطانوی سرزمین پر رہنے جا رہے ہیں تو یہاں ہمارے اصول ہیں، ہمارے پاس بولنے کی آزادی ہے۔
اداکارہ ارمینارانا خان کی اس ٹوئٹ پر کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے اور کہا کہ یہ آزادی اظہار نہیں ہے بلکہ کسی کی تذلیل کرنا اور گھٹیا حرکت ہے۔