چارلسٹن:تیونس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 5انس جابر نے شاندار کارکردگی کی بدولت چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں انس جابر نے تھرڈ سیڈ روسی ٹینس سٹار داریا کستکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7اور 5-7سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ٹاپ سیڈ امریکا کی جیسیکا پگولا اور سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بنچچ کے درمیان کھیلا گیا دوسرا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا۔
