چین نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے جنگی بحری جہاز نے چین کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی دخول کیا ہے۔
چین پیلپلز لبریشن آرمی نے کہا ہے کہ امریکی بحیری بیڑے کا کروز میزائل سے لیس ‘یو ایس ایس ملیوس’ جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کے ایک جزیرے کے قریب سے گزرا اور چینی بحری حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
چین جنوبی آپریشن کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی جنگی جہاز کی نقل و حرکت کی نگرانی کی گئی اور اسے متنبہ کیا گیا ہے”۔
مزید کہا گیا ہے کہ ” چین، جنوبی چین کے جزائر اور ان کے اطراف کے بحری علاقے کا، غیر متنازع حاکم ہے”۔
تاہم امریکی بحری بیڑے کے سیونتھ فلیٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگی بحری جہاز نے علاقے میں معمول کی آپریشنل کاروائیاں کرنے کے بعد جنوبی بحیرہ چین میں آپریشن شروع کر دیئے ہیں۔
چین مسلح افواج نے 23 مارچ کو جاری کردہ بیان میں ‘یو ایس ایس ملیوس ‘ بحری جہاز کے، جنوبی بحیرہ چین میں واقع سپراٹلی جزائر کے پانیوں میں بلا اجازت دخول کا اعلان کیا تھا تاہم امریکہ کا دعوی تھا کہ امریکی بحیری بیڑے کا جنگی جہاز معمول کی آپریشنل کاروائیاں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین ، جنوبی بحیرہ چین کے ایک بڑے حصے کی ملکیت کا دعویدار ہے تو دوسری طرف برونائی، ملائیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام بھی علاقے پر اپنی حاکمیت کا دعوی کرتے ہیں۔