ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں توسیع

schedule

  کراچی:  الیکشن کمیشن نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی وجہ سے کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن  نے ضمنی  بلدیاتی انتخابات  کی تاریخ 18 اپریل سے بڑھا کر 7 مئی مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں نے بھی درخواست جمع کرائی تھی۔ اسی  کے پیش نظر  سندھ کے 26 اضلاع میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے اب پولنگ 18 اپریل بروز منگل کے بجائے 7 مئی بروز اتوار ہوگی۔

یاد رہے کہ سندھ میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر انتخابات ہونا  ہیں،  کراچی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن شیڈول ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں