ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر قلات کی گاڑی کو حادثہ، چار لیویزاہلکار جاں بحق،دو زخمی

بلوچستان:کے ضلع سوراب میں قلات کمشنرداؤدخان خلجی اور ان کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار لیویز اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر قلات داؤدخان خلجی اور ان کااسکواڈ خضدار جا رہے تھے واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹی ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اس دوران حادثے میں کمشنر قلات داؤد خان خلجی محفوظ رہے۔ جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کو سول اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔

ایک بیان میں کمشنر قلات داؤد خان خلجی نے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں