ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی حمایت میں انٹونی بلنکن کو خط

نیویارک : امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔

امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔

رکن کانگریس بریڈ شرمین نے خط میں مزید لکھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سے ختم کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں