ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت : ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی ہے ، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ،  حملہ آوروں کے پاس گولہ بارود بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والابھارتی پولیس اہل کار ہے جس نیکوارٹرگارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔

پولیس کا کہنا ہیکہ بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گرد حملہ نہیں ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ملٹری اسٹیشن دارالحکومت نئی دہلی سے تقریبا چھ گھنٹے شمال میں واقع ہے جس میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان رہائش پذیر ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں