ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 زائد اثاثہ جات کیس ،عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا۔تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرکے مطابق عثمان بزادر  نے سوالات کے جوابات نہیں دیئے۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرجلدازجلد انکوائری مکمل کریں،عدالت سماعت 24اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔

حاضری معافی میں کہا گیاکہ عثمان بزدارکورونامیں مبتلا ہیں۔عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے،تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی رپورٹس لگائی گئیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں