ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرائے مغل: ایک ہی روز میں مختلف علاقوں سے دو لڑکیاں اغوا

سرائے مغل میں ایک ہی روز میں مختلف مقامات سے دو لڑکیاں اغوا کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ صدیق سے چھٹی کلاس کی طالبہ 14 سالہ سعدیہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوسری واردات میں شیخم سے نامعلوم ملزمان 15 سالہ مقدس شہزادی کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں کو اغوا کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس تھانہ سرائے مغل پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں