ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد:وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں