ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہیں، پینشن دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین او رپینشنرز کو عیدالفطر سے قبل پینشن اور تنخواہیں اداکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو عید الفطر سے تنخواہیں اور پینشن دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر خزنہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے مشاورت کے بعد کیا۔ اس حوالہ سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو فوری طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ  اور پینشنرز کو پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ،سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں