ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں واقع پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق شاہ فیصل پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے کئی شہریوں کو نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں مقامی اخبار کے رکن محمد شکیل بھی شامل ہیں، مذکورہ واقعہ کی درخواست شاہ فیصل تھانے میں جمع کرا دی گئی تاہم پولیس آزادانہ لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں