ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: یوم علی کا مرکزی جلوس، سیکیورٹی پلان تیار

کراچی: یوم علی کا مرکزی جلوس، سیکیورٹی پلان تیار

کراچی :کراچی میں 21 رمضان المبارک کو یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں 4096 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بکتربند گاڑیاں، موٹر سائیکل اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود ہو گا جبکہ 15 ایس ایس پیز، 51 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔

حکام نے کہا ہے کہ 8 پولیس کی بکتربند گاڑیاں اور 54 موبائلیں بھی سیکیورٹی کے لیے موجود رہیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے ایس ایس یو اور آر آر ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں