ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریا: پوتن کے آسٹریا میں قدم رکھتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا

آسٹریا وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے آسٹریا کا دورہ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

آسٹریا کی وزیر برائے آئین و یورپی یونین ‘کیرولین ایڈسٹیڈلر’ نے کل جرمن روزنامے ٹیگ اشپیگل کے لئے جاری کردہ اور "پوتن کے آسٹریا میں قدم رکھتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا” کے الفاظ پر مبنی بیان کے بعد وزارت خارجہ کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کے دورہ آسٹریا کی صورت میں انہیں گرفتار کئے جانے کی تائید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "کسی کو بھی قانون پر بالادستی حاصل نہیں ہے۔ کسی قسم کے جھُول کے بغیر تمام جرائم کو منظر عام پر آنا اور قرار واقعی سزا پانا چاہیے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا بھی دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے فیصلوں کے اطلاق کا ذمہ دار ہے۔ یہ پہلو عدالت کی طرف سے گرفتاری کے فیصلے پر عمل اور مطلوبہ شخص کو حراست میں لینے کا مفہوم رکھتا ہے۔ یقیناً صدر پوتن بھی اس سے آزاد نہیں ہیں”۔

آسٹریا وزارت خارجہ کے بیان میں  امید ظاہر کی گئی  ہے کہ صدر پوتن بین الاقوامی عدالت کے تابع 123 رکن ممالک کا دورہ کر کے یہ خطرہ مول نہیں لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں