ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ بائراموف ملاقات، شہدا کے لئے اظہارِ تعزیت

آذربائیجان ۔ آرمینیا سرحد پر جھڑپ میں آذربائیجان کے 3 فوجیوں کی شہادت کے بعد ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے، کل آرمینیا کی طرف سے تحریکی فائرنگ کے بعد، آج  ٹیلی فون پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ  ملاقات کی اور   شہداء کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے”۔

بیان کے مطابق ملاقات میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ جان آذربائیجان کے ساتھ  ترکیہ  اور ترک عوام کا پائیدار تعاون جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں