ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

movement

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بین الصوبائی نقل و حمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افسران اور عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں گندم، چینی، کھاد اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ، وزیر صنعت مرتضی محمود، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، سیکریٹری داخلہ علی مرتضی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)عاصم احمد اور وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ ایک ہنگامی صورتحال کا باعث بن رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افسران اور عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں