ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات میں ن لیگ کے مقابلے میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، سروے

عام انتخابات میں ن لیگ کے مقابلے میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، سروے

 اسلام آ باد: ریسرچ ادارے آئیرس کمیونیکیشنز کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ووٹرز کا سروے جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، سروے

مارچ سے اپریل کے درمیان کرائے گئے آئیرس کمیونیکیشنز کے حالیہ رائے عامہ کے سروے کے مطابق اگلے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ریٹنگ ملی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی۔

سروے میں سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس میں 40 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔ اسی طرح 19 فیصد لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور 11 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

مزید پڑھیں: ہر سروے میں عمران خان مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہے،اسد عمر کا دعوی

سروے میں 5 فیصد لوگوں نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی )، 2 فیصد نے جماعت اسلامی (جے آئی) اور 9 فیصد لوگوں نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا کہا۔ سروے میں ایک اور سوال کیا گیا کہ کون سا لیڈر پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ جس پر 56 فیصد لوگوں نے عمران خان کا نام لیا جبکہ 16 فیصد لوگوں نے نواز شریف کو منتخب کیا۔

۔ 2 فیصد نے شہباز شریف جبکہ 1،1 فیصد نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا نام لیا۔ سروے میں یہ سوال بھی کیا گیا کہ آیا موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرنے کی اہل ہے؟ جس پر 76 فیصد کا جواب نا اور 11 فیصد نے جواب ہاں میں دیا جبکہ 13 فیصد نے دوسری وجوہات پیش کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں