ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈرائیور سمیت اغوا، مقدمہ درج

   کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز مہر اور ان کے ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 221/2023 مغوی ایاز احمد کے بھائی جاوید احمد کی مدعیت میں 365/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایاز احمد اور ان کے ڈرائیور غلام علی کو 10 اپریل کو ان کی ریوو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا۔  مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایاز احمد گیس اور آئل کا بزنس کرتے ہیں ، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پی پی رہنما ایاز مہر کی بازیابی کے لیے کل سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں