ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل

کوئٹہ: سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل

  کوئٹہ: گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ہرک ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے پل سے آزمائشی ٹرین کو گزارا گیا، ٹرین سروس کا آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں ہرک ریلوے پل گزشتہ سال سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

پل متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل رہی جبکہ ریلوے کی جانب سے ٹرین سروس مچھ سے چلائی جاتی رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں