اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جو فیصلہ دیا اس کے مطابق یہ سیکیورٹی اور پیسے بھی دیں گے، انہیں الیکشن کرانا ہو گا،انہوں نے کہا کہ 14مئی کو پنجاب کا الیکشن ہو گا، اگر الیکشن نہ ہوئے تو آرٹیکل 6 لگے گا
