ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل حیدرآباد  نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے  سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض  تصاویر اس کے رشتے داروں کو بھیجیں۔  ملزم سجادعلی  کو خفیہ اطلاع ملنے پر مٹیاری سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے  شکایت کنندہ خاتون سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد ہوا اور جس سوشل میڈیا اکانٹ  سے قابل اعتراض مواد شیئر کیا گیا اس کا  سراغ بھی لگا لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش  کی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں