ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای پی ایل میں دوبارہ میچز کا سلسلہ15 اپریل سے شروع ہو گا

لندن:انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل)میں دوبارہ میچز کا سلسلہ 15اپریل سے شروع ہو گا۔

پریمیئر فٹ بال لیگ اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی 30 میچز میں سے 23میں کامیابی کے بعد 73پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے،مانچسٹر سٹی نے اب تک 29میچ کھیل کر 21میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 67پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نیوکیسل یونائیٹڈ 56پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے،دیگر ٹیموں میں ٹوٹنہام ہاٹ پور 53پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، آسٹن ولا 47پوائنٹس کے ساتھ چھٹے،برائٹن اینڈ ہوو البیون 46پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، لیور پول آٹھویں، برینٹ فورڈ نویں اور فلہم 39پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

کل سے شروع ہونے والے میچز میں پہلے روز چھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں آسٹن ولا اور نیوکیسل یونائیٹڈ، ساتھ ایمپٹن اور کرسٹل پیلیس، ایورٹن اور فلہم ، ٹوٹنہام اور برن ماتھ، وولوز اور برینٹ فورڈ جبکہ چیلسی اور برائٹن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں