ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلے کے بعد کثیر عالمی امداد کا ملنا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےکہا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ہمیں ناقابل حد تک عالمی امداد ملی ہے جو کہ ہماری یک جہتی پر انسانی اور مشفق اور موثر خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

وزیر خارجہ نے  ترک ادارہ برائے تاریخ اور امور خارجہ کے تعاون سے استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ  جمہوریت کے سو سال  اور ترک خارجہ امور پالیسی کے زیر عنوان ایک  سمپوزیئم سے خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں چاواش اولو نے کہا کہ  دنیا میں ترکیہ کا شمار ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قومی آمدنی اور خیر خواہ قوم کی مدد سے امداد میں ہمیشہ پہل کی ہے، ان زلزلوں کے بعد ہمیں بھی دنیا سے کثیر تعداد میں امداد ملنا جاری ہے جو کہ ایک  انسانی خیر سگالی کے جذبات سے لبریز ہماری موثر خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ہماری خارجہ پالیسی ہزاروں سال پرانی ریاستی اقدار  کی ترجمان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں