ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’مجھے آپ پر فخر ہے‘، پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

 ممبئی: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو ’اسٹار وارز‘ کی فلمیں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

جیسے ہی اداکارہ کو علم ہوا کہ شرمین عبید ہالی وڈ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلمساز ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔

jjjjjjjj

انہوں نے مزید لکھا کہ شرمین عبید ایک جنوبی ایشیائی فلمساز ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اداکارہ نے شرمین عبید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور میرے دعا ہے کہ قوت آپ کے ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ صرف پریانکا چوپڑا ہی نہیں بلکہ پاکستانی شوبز ستاروں مہوش حیات، ماہرہ خان، وجاہت رؤف، عدنان ملک اور دیگر نے بھی ہالی وڈ فلمیں ملنے پر شرمین کو مبارکباد پیش کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں