جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2019 کے پلوامہ حملے کا علم تھا۔
جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پلوامہ میں مودی نے جان بوجھ کر بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مرنے دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈرامہ رچانے کا مقصد صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا ہے۔ سابق گورنر نے کہا کہ جب انہوں نے بات کی تو مودی سرکار نے انہیں کاربیٹ پارک سے باہر بلایا۔
بھارتی وزیر اعظم مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے انہیں خاموش رہنے کو کہا۔ ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔
