ریاض: سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے میں متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریبی علاقے میں ایک ٹرالر آسمانی بجلی گرنے کے بعد اونٹوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تباہ ہونے والے ٹرالر اور مرنے والے اونٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے وقت علاقے میں آندھی چل رہی تھی اور شدید بارش ہو رہی تھی۔
#امطار_الرياض_الان #الخميس_الونيس
صاعقه مطريه تضرب عصر يوم الأربعاء كرفان وجيب وأبل احد المواطنيين في نفود السر الله
يعوض عليه..
المنظر بعد الصاعقه كأن ماحدث بفعل سقوط صاروخ مدمر. pic.twitter.com/OSTauL9zZh— فالح بن صقر (@falehsager) April 13, 2023
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ شہری خاص طورپر دوران سفر احتیاط سے کام لیں۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
