ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الفطر کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان

اسلام آباد: ہفتہ کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات میں توسیع کا امکان ہے اور اس حوالے سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔ منظور ہونے کی صورت میں چھٹیاں 20 اپریل (جمعرات) سے 25 اپریل (منگل) تک ہوں گی۔

اس ہفتے کے شروع میں وزارت داخلہ نے 21 اپریل (جمعہ) سے 25 اپریل (منگل) تک پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا

۔رویت ہلال ریسرچ کونسل (آر ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں جمعہ 21 اپریل کو جمعتہ الوداع ہوگا۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چاند کی پیدائش 20 اپریل بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر متوقع ہے۔29 رمضان کی شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر دیکھنے کے لیے 19 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔ تاہم پاکستان کے تمام علاقوں میں یہ 10 گھنٹے سے کم رہے گا۔غ

روب آفتاب اور چاند کے درمیان فرق جو کہ 40 منٹ سے زیادہ ہونا چاہیے، پشاور، گلگت، مظفر آباد، چارسدہ، اسلام آباد/راولپنڈی، کوئٹہ اور جیوانی میں صرف 21 منٹ اور لاہور اور کراچی میں 20 منٹ کا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں