ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکی آرتھر کو کئی کشتیوں کی سواری کا گرین سگنل مل گیا

لاہور:ڈربی شائر سے مکی آرتھر کو کئی کشتیوں کی سواری کا گرین سگنل مل گیا، وہ انگلش کاونٹی، فرنچائزز اور دی ہنڈرڈ کے ساتھ پاکستان ٹیم کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی جارہی ہیں وہ اس وقت ڈربی شائر کے ساتھ زیرمعاہدہ ہیں تاہم انہیں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل چکا ہے۔ انگلش کاونٹی کے چیف ایگزیکٹیو ریان ڈوکٹ نے کہا ہے کہ مجھے باکسنگ ڈے کے موقع پر آرتھر کی ایک فون کال موصول ہوئی تھی وہ اس وقت ہونے والی بات چیت سے ہی مکمل طور پر کلیئر ہیں ،آرتھر ڈربی شائر کے پروجیکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، اس کے ساتھ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ان کا کام ابھی ختم نہیں ہوا اور انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا شوق بدستور موجود ہے، اس لیے ہم اب معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مکی آرتھر جیسے اعلی معیاری کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں تب ہی جانتے تھے کہ ان کو اس طرح کی آفرز آئیں گی، اسی لیے کلب نے آرتھر کو غیرملکی ٹی 20 لیگز اور اگست کے مہینے میں دی ہنڈرڈ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی اجازت دینے کا ذہن بنالیا تھا، ہم انہیں دنیا کے الیٹ کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

ریان ڈوکٹ کا کہنا تھا کہ آرتھر پاکستان ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کیلئے بھارت اور پھر آسٹریلیا کا سفر کرسکتے ہیں، ڈوکٹ اور ڈربی شائر کے دیگر بورڈ ممبرز نہیں سمجھتے کہ اس سے آرتھر کی توجہ منتشر ہوگی، وہ ابھی سے اس پر کام شروع کرچکے کہ ڈربی شائر کی ٹیم 2024 میں کیسی ہوگی، ان کے پی سی بی سے منسلک ہونے سے ہمیں شان مسعود اور حیدر علی کے بعد مزید ٹاپ پاکستانی ٹیلنٹ میسر آسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں