ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو کیا پیغام جاری کیا گیا؟ فخر زمان نے بتادیا

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔ فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے، بابر اور رضوان کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا۔

فخر زمان نے کہا کہ ہم اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتا رہا تو وہ لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں