ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرینڈ آپریشن 7 ویں روز میں داخل ،پولیس کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل

گرینڈ آپریشن 7 ویں روز میں داخل ،پولیس کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل

  رحیم یار خان: رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا، پولیس 3 سال بعد کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل ہوگئی، جدید لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، میرو لاٹھانی اور افضل مودی کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

کچے کو ڈاکوں سے پاک کرنے کیلئے پولیس کا مشن جاری ہے، رحیم یار خان میں پولیس نے گرینڈ آپریشن تیز کردیا، پولیس کی نفری 3 سال بعد کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل ہوگئی۔

آپریشن کے دوران راجن پور پولیس پر ڈاکوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، کچہ کراچی میں نذیر ڈپٹی لاٹھانی، میرو لاٹھانی، شاہ مراد، علی مراد، سائیں داد، افضل مودی، فاروق لاٹھانی کے خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

پولیس کے مطابق لاٹھانی گینگ اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپ و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس کے تازہ دم دستے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پیش قدمی کررہے ہیں۔

دوسری جانب کشمور میں گیھلپور کے کچے میں ڈاکوں نے پولیس چوکی کے قیام کے دوران حملہ کردیا، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ضلع بھر کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں